مدرسہ تجوید القرآن (مسجد تکیہ والی)میں قومی پرچم کشائی کی منفرد تقریب منعقد

0
95
All kind of website designing

نئی دہلی،16/اگست(محمدارسلان خان):75واں آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت سے آزاد مارکیٹ کے شیواجی روڈ پر واقع مشہور و معروف مدرسہ تجویدالقرآن(مسجد تکیہ والی) میں ڈاکٹر امام عمیراحمد الیاسی (قومی صدر، آل انڈیا امام آرگنائزیشن)کی صدارت میں قومی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسمیں سبھی مذاہب کے لوگوں نے مخصوص اندازمیں جھنڈا سلامی کے عمل کو انجام دیا۔اس موقع پرآچاریہ وویک مونی جی مہاراج،بھائی سردار جے.پی سنگھ جی،آچاریہ سشیل جی مہاراج،سوامی وشو آنند جی کے علاوہ صدر بازار کے ایم ایل اے سومدت شرما، حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج محمد مختار احمد، غازی پور منڈی کے صدر الحاج بھائی مہربان قریشی،دہلی مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین ذاکرخان منصوری، عرس کمیٹی کے صدر ایف.آئی اسماعیلی،سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر،باڑ ہ ہندوراؤ کے ایس ایچ او سردرگرنام سنگھ،راشٹر پتی بھون میں پروٹوکول آفیسر محمد خالد،بی جے پی لیڈر محمد فرقان قریشی،عام آدمی پارٹی کے سینئرکارکن فہیم الدین سیفی،حاجی جمل حسین ایڈوکیٹ،محمدرحیم الدین،حافظ غفران نقشبندی سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شر کت کی۔اس دوران سبھی سرکردہ افراد نے جہاں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی،وہیں اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کا پیغام عام کیا۔قبل ازیں تقریب کے کورڈینیٹرماسٹر زاہد حسین نے سبھی مہمانان کااستقبال کیا۔ اس موقع پربھائی مہربان قریشی نے پُر مسرت کہاکہ جسطرح سے دہلی میں مدرسوں، مسجدوں کے اندر 75ویں جشن آزادی کا پروگرام منعقدکیاگیا،جسکے اندر سبھی مذہب کے لوگوں نے شر کت کی ہے۔انہوں نے سبھی ملکی عوام سے اپیل کی کہ اپنے شہر اور ملک کوسنبھال کر رکھیں کوئی فرقہ پرستی کا ماحول نہ بننے دیں، بلکہ ماحول کو بہتر بنا نے میں اہم رول ادا کریں، جھوٹی افواہوں میں نہ آئیں، لاکھوں لوگوں نے اس ملک کو آزاد کرا نے میں اہم رول اداکیاہے۔آخرمیں پروگرام کے روح رواں مولاناقاری محمود الحسن نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا، جسطرح سے سبھی لوگوں نے ایک ساتھ ملکر آزادی کا جشن منایا ہے،خدا سے دعا ہے کہ ہم آئندہ بھی پرامن طریقے سے جشن آزادی منائیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here