امیر جماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں کووڈ فیلڈ ہاسپٹل کا افتتاح

0
336
All kind of website designing
نئی دہلی: مرکز جماعت اسلامی ہند کیمپس میں واقع ‘دی اسکالر اسکول ( ابوالفضل انکلیو ، جامعہ نگر) میں آج الشفا ہاسپٹل کے تحت کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ‘کوڈ فیلڈ اسپتال’ کا افتتاح جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سید سعادت اللہ حسینی نے کیا _ اس اسپتال میں 50 بستروں کا انتظام ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایسے افراد اور ادارے سامنے آئے ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے _ الشفا ہاسپٹل اس کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے _ یہ اسپتال گزشتہ دوتین ہفتے سے انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہا ہے _ ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے صدر اور ‘فیلڈ کوڈ اسپتال’ کے سربراہ جناب ٹی عارف علی نے بتایا کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سیلینڈر ، 10 آکسیجن کنسینٹریٹ، نیبولیشن سمیت خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔ یہاں مریضوں کو تین وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا ، علاج کے دوران اگر کسی مریض کو دیگر اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آکسیجن سپورٹ کے ساتھ اس کا بھی انتظام کیا جائے گا _ اس کے لیے 24 گھنٹہ ایمبولینس سروس دست یاب ہوگی ۔ ‘فیلڈ کوڈ اسپتال’ کے نظم و ضبط کی مزید بہتری کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل 30 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آگے چل کر حالات کے پیش نظر اگرمزید بستروں کو بڑھانے کی ضرورت پیش آئی تو اسپتال انتظامیہ اس پر بھی غور کرے گی ۔ ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ اس اسپتال میں علاج مع کھانا سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں ۔ وژن 2026 کا یہ ‘فیلڈ کوڈ اسپتال’ آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر’ کے اشتراک سے ممکن ہو سکا ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here