شبلی پی جی کالج ‏کے استاد خالد حسن نیازی کا انتقال ‏

0
266
All kind of website designing

کالج ‏میں تعزیتی مجلس‏ کا‏انعقاد، ذمے داران اور اساتذہ نے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا

اعظم گڑھ : شبلی نیشنل کالج کے شعبہ سماجیات کے استاذ خالد حسن نیازی آج اس دار فانی سے کوچ کر گئے انہیں کو وڈ کی شکایت تھی کانپور میں ایڈمٹ تھے وہیں انہوں نے آخری سانس لی مرحوم نیک طینت اور بہترین انسان تھے انکے اچانک چلے جانے سے پورا شبلی کالج سوگوار ہے ان کے انتقال سے شبلی کالج کا غیر معمولی نقصان ہوا ہے ۔جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر ملی شبلی کالج سے تعلق رکھنے والا ہر فرد غمگین ہو گیا ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج بند چل رہا ہے اس کے با وجود ایس این سی گروپ پر تعزیت کی گئی اور لوگوں نے مرحوم کے سلسلے میں اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں ۔تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر ظہورالعالم ڈاکٹر محمد خالد ڈاکٹر سرفراز نواز ڈاکٹر محی الدین آزاد ڈاکٹر نعمان ڈاکٹر میثم عباس ڈاکٹر سعد الظفرڈاکٹر محمد طاہر کے علاوہ کالج کے دوسرے افراد بھی شامل رہے سبھی لوگوں نےبحیثیت استاد مرحوم کی خوبیوں کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے ایام کو یاد کیا ۔واضح ہو کہ خالد نیازی نے سنہ ٢٠٠٠ میں کالج جوائن کیا تھا ۔ابھی تقریباً بیس سال ان کی سر وس باقی تھی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here