مریض کو خون دیکر لوٹ رہے 4 نوجوان ہلاک

0
311
رہتک : سڑک حادثے میں ہلاک سنجے ، گورو ،ونئے اورریتک (بائیں سے) ، جو خون دینے کے بعد واپس آرہے تھے : فائل فوٹو
رہتک : سڑک حادثے میں ہلاک سنجے ، گورو ،ونئے اورریتک (بائیں سے) ، جو خون دینے کے بعد واپس آرہے تھے : فائل فوٹو
All kind of website designing

 کار -ٹرک میں تصادم، زخمی راجیو اسپتال میں داخل

روہتک : ہریانہ کے روہتک میں بدھ کی صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ پی جی آئی ایم ایس میں داخل کسی رشتہ داریا شناسا کو خون دے کر واپس لوٹ رہے 5 دوستوں کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس میں کار میں سوار 5 نوجوانوں میں سے چار ہلاک ہوگئے،جبکہ ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہے۔ ہلاک شدگان الگ الگ جماعت کے طالب علم بھی تھے ۔ان میں سے تین کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔
شدید طور پر زخمی راجیو کمار کو پنڈت بھاگوت دیال شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (Pt. BDS PGIMS) میں داخل ایک شناسا کو خون دے کر لوٹ رہے تھے۔ واپسی کے دوران اس کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔یہ حادثہ روہتک کے حصار روڈ پر بدھ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت 17 سالہ ونے، 20 سالہ گورو ، ، 19 سالہ ریتک ، اور 21 سالہ سنجے کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاو راجیو کمار شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بدھ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب اطلاع ملی تھی کہ ایک کار بھیوانی کی طرف جانے والے پل کے قریب سڑک پر الٹ گئی۔ اس میں کئی لوگ ہیں۔ جس کے بعد اندرا کالونی چوکی کے انچارج اے ایس آئی سبھاش موقع پر پہنچے، کھڑکی توڑ کر پانچ نوجوانوں کو کار سے باہر نکالا گیا۔ اسے علاج کے لئے پی جی آئی ایمز بھیج دیا گیا، چار نوجوان ہلاک ہوگئے ، البتہ راجیو کمار اس وقت زیر علاج ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here