اقتدار کی چابی ملک کے کسانوں کے پاس ہے حکومت کو سمجھنا چاہے: جینت چودھری

0
253
All kind of website designing

علی گڑھ،(ایجنسی) ، وزیر اعظم نریندر مودی غلام نبی آزاد کے آنسو رو سکتے ہیں، لیکن کسان کی بات کرتے ہوئے انکے آنسو نہیں ٹپکے۔ کل آپ ایوان میں ہی کسان کا مذاق اْڑا رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار راشٹریہ لوکدل کے قومی نائب صدر جینت چودھری نے کیا۔ وہ آج علی گڑھ کے علاقے گونڈا کے مرور پنت میں زرعی قوانین کے خلاف مہا پنچایت سے خطاب کررہے تھے۔ قومی نائب صدر جنت چودھری نے کہا کہ جب وزیر اعظم آج ایوان میں غلام نبی آزاد جی کے لئے اپنی فراک دلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے آنسو بہا سکتے ہیں، لیکن کل کسانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے آنسو ٹپکنے نہیں دیا،بلکہ آپ اس بارے میں بات کرکے کسان کا مذاق اڑا رہے تھے۔ یہ کسان سب کچھ دیکھ رہا ہے اور محسوس کررہا ہے عنقریب ہی وہ آپکو بھی احساس کرادیگا کہ آپ کیا غلطی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی چابی ملک کے کسانوں کے پاس ہے۔ آپ کی اکثریت ہوگی۔ اپنی اکثریت اپنے پاس رکھیں۔ آج یہ بحث ہر گھر میں ہورہی ہے۔ انہوں نے لکشمن ریکھا کھینچ لیا ہے۔ یہ لوگ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون ہماری گردن پھاڑنا چاہتا ہے اور کون ہمارے درمیان ڈھال بن کر کھڑا ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ ملک کسانوں سے چلتا ہے لیکن مرکزی حکومت کسانوں کو سمجھنے کو تیار نہیں ہے۔س موقع پرضلع علی گڑھ اور قرب وجوار کے اضلاع سے بڑی تعداد میں کسان پہنچے تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here