اروناچل میں ایئر فورس کا طیارہ حادثے کاشکار،پانچ فوجی ہلاک

0
649
ایئر فورس طیارہ فائل فوٹو
ایئر فورس طیارہ فائل فوٹو
All kind of website designing
ایٹہ نگر: آج اروناچل پردیش کی فوج کے ایم۔ایم ۔17 V5 ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ایئر فورس نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ آج صبح 6 بجے تڑ کے حادثہ رونما ہوا۔ پلین کریش کایہ حادثہ توانگ کے قریب ہواہے۔ حادثے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوگیا ہے۔فضائی مشق کے دوران یہ حادثہ ہوا ہے۔ یہ طیارہ ایئر مشن کا حصہ تھا۔ ایئر فورس نے کہا ہے کہ حادثات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے دورے سے پہلے ہوا۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن آج ارونا چل میں سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے۔اس سلسلے میں ابھی تفصیلی وضاحت کا انتظار ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here