صوفیہ مرزا اور عمر فراز کی نکاح مسنون تقریب کا انعقاد

0
654
All kind of website designing

نئی دہلی،17نومبر(محمد ارسلان خان):معروف سماجی خدمتگارمحمد بیگ کی دُختر صوفیہ مرزاکے ہمراہ مرزا گلزار کے صاحبزادہ عمر فراز کی نکاح مسنون کی خوبصورت تقریب دریا گنج میں واقع مہاویر واٹیکا میں منعقد کی گئی۔اس پُر مسرت موقع پر دلہادلہن کو مبارکباد دینے کیلئے معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کرکے نیک خواہشات پیش کیں اور تحائف پیش کئے۔اس خوشی کے موقع پر سوشل ورکرمرزا محمد ندی بیگ مرزا نے تمام آئے مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے شر کت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ نکاح کی اس شاندار تقریب میں لذیذوذائقہ دار کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ومحظوظ ہوئے۔ اس تقریب میں کل ہند امام آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر امام عمیر احمد الیاسی،مٹیامحل سے ایم ایل اے عاصم احمد خان،چاندنی چوک سے ایم ایل اے الکا لامبا،سیلم پور سے ایم ایل حاجی محمد اشراق خان (بھورے بھائی)،کا نگریسی لیڈر جے پرکاش اگروال،سابق ایم ایل اے سیلم پور چودھری متین احمد،دہلی گیٹ سے کو نسلر آل محمد اقبال،سابق ایم ایل اے پرہلاد سنگھ ساہنی،ماسٹر محمد زاہد حسین،جرنلسٹ محمد غفران آفریدی ودیگر سماجی وسیاسی شخصیات نے شر کت کرتے ہوئے دلہا دلہن کو مبارکباداورنئی زندگی کے آغاز پردعاؤں سے نوازا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here