پنجاب: گرو نانک دیو کی زندگی کے تمام واقعات انسانیت کی تعلیم دیتے ہیں: نائیڈو

0
554
Hon’ble Vice President of India, Shri M. Venkaiah Naidu being received by the Governor of Punjab and Administrator, Union Territory, Chandigarh, Sh. V.P. Singh Badnore at Chandigarh Airport on Wednesday, November 06, 2019.
All kind of website designing

پنجاب اسمبلی میں جمعرات نانک دیو کے 550 ویں پرکاش اتسو کو وقف خصوصی اجلاس منعقد

چنڈی گڑھ، : نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ گرو نانک دیو کی زندگی سے منسلک ہر واقعات ہمیں نہ صرف تعلیم دیتے ہیںبلکہ انسانی زندگی کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ وینکیا نائیڈو بدھ کو گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر بطور مہمان خصوصی پنجاب اسمبلی کے منعقد خصوصی اجلاس میں پنجاب اور ہریانہ کے اراکین اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔
نائب صدر وینکیا نے کہا کہ جمہوریت کے مندر کے طور پر مشہور اسمبلی میں اس طرح کا انعقاد اپنے آپ میں تاریخی واقعہ سے کم نہیں ہے۔کیونکہ گرو نانک دیو جی ایک سنت نہیں بلکہ اعلیٰ سطح کے شاعر، تخلیق کار، مفکر، انسانیت نوازرہنما بھی تھے جنہوں نے الجھے ہوئے فلسفیانہ عزائم کو آسان زبان میںبیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو کو نشان امن کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے انسانیت کے وجود کو روشنی کی کرن دکھانے کام کیا ہے۔ کہا کہ گرو نانک دیو جی جیسے اوتار وہ سب دیکھتے تھے جو عام لوگوں کو نہیں لگتا تھا۔ صحیح معنوں میں گرو لفظ کامعنی یہی ہے۔ کیونکہ گرووہ ہے جو روشنی فراہم کرتا ہے اور شک کو دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات آج بھی اتنی ہی با معنی ہیں جتنی کی پانچ صدیوں پہلے تھی۔بطور کلیدی خطیب کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ موجودہ نسل کے تمام لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش اتسو کا گواہ بننے کا موقع مل رہا ہے۔ کرتارپور صاحب راہ داری کا کریڈٹ گرو نانک دیوی جی کو ہی جاتا ہے۔ جہاں رہ کر انہوں نے پوری انسانیت کو یکجہتی، بھائی چارے، مساوات، خواتین کو برابری کا حق دینے جیسے متعدد تعلیمات انسانیت کو دیں جنکی آج کی زندگی میں بے حد اہمیت ہے۔ آج پورے معاشرے میں اخلاقیات کا زوال ہے۔ یہ سنگین تشویش ہے۔ ایسے میں گرو نانک دیو جی کی تعلیمات ہی ہمیں اخلاقیات کے زوال سے بچا سکتی ہیں۔
منموہن سنگھ نے کہا کہ پنجاب واحد ایسا صوبہ ہے جو صرف صرف گرووں کے نام پر زندہ ہے۔ یہاں کی جوانی نشے کے دلدل میں پھنس چکی ہے اور دریاؤ ں کا پانی زہریلا ہو چکا ہے۔ اگر ہم اس کو بچانے کے لئے یکجہتی سے کوشش کریں گے تبھی گرو نانک کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ گرو نانک دیو نے سینکڑوں سال پہلے انسانیت کو محفوظ رکھنے کے لئے پانی اور زمین کو بچانے کا پیغام دیا تھا جس کی آج کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے نہ صرف پانی کو بچانے کی کوشش کی جا رہا ہے بلکہ زمین پر جنگلات کو بچانے کی سمت میں بھی قابل قدر کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا کے پی سنگھ اس انعقاد کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بدنور، ہریانہ کے گورنر ستیہ دےو نارائن آریہ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال، نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ، ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا، ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا کے علاوہ ہریانہ کے تمام رکن اسمبلی اور دیگر جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here