اعلی حضرت کے عرس میں ندیم جاوید نے سونیا گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی چادر پیش کی

0
411
All kind of website designing

نئی دہلی،25اکتوبر(محمدارسلان خان):
مفتی اعظم ہند اعلی حضرت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی کے سالانہ عرس مبارکہ کے موقع پر مفتی احسن رضا خان اورمولانا سبحان رضاخان کی سرپرستی وصدارت میں مختلف مجالس کا انعقاد کئے جا نے کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ایک طرف عرس انچارج سید محمد آصف میاں کی نگرانی میں ہورہے عرس رضوی میں ملک بھر میں زائرین کا ہجوم ہے،وہیں اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے اظہار عقیدت کے طور پر چادر شریف بھی پیش کی جارہیں۔اسی کے تحت آل انڈیا کا نگریس پارٹی کی رہنما محترمہ سونیا گا ندھی کی جانب سے کا نگریس مائنارٹی محکمے کے کنوینر محمد ندیم جاوید کی سرپرستی میں چادر شریف روانہ کی۔اس دوران ندیم جاوید کے ساتھ سابق ایم ایل سی نسیم پٹھان، یوتھ کا نگریسی لیڈر حاجی عبد الواحد قریشی،بریلی شہر ضلع کا نگریس کے سربراہ رام دیو پانڈے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان،سلیم اخترسمیت دیگر کا نگریسی موجودتھے۔اس موقع پر ندیم جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی کا نگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی چادر شریف ہم اعلی حضرت کی بارگاہ میں آئے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ملک بھر میں امن وامان قائم فرمائے،ساتھ ہی جس طرح سے تمام مذاہب کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں،اسی طرح پیار ومحبت کے ساتھ رہیں۔اس دوران کا نگریس کی سربراہ محترمہ گا ندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here