مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جامعہ نے خراج عقیدت پیش کیا

0
396
All kind of website designing

سنگل یوز پلاسٹک پر کیمپس میں پابندی، یونیورسٹی کے ساتھ گاندھی جی کی وابستگی پر نمائش کا افتتاح

نئی دہلی،02اکتوبر(نیاسویرالائیو/ ہ س)۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کو آج سے پلاسٹک سے پاک کیمپس قرار دے دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی عملہ اور طلباءسے پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے اور کیمپس کو صاف رکھنے کا عہد لیا۔ ا نھوں نے متعلقین جامعہ سے کہا کہ آپ حضرات خود بھی پلاسٹک کا استعمال نہ کریں اور دوسروں کو بھی ایسا نہ کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پلاسٹک کے لئے بہتر متبادل تلاش کر یں، ساتھ ہی ایک دوسرے کو کیمپس میں سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے بارے میں یاد دلاتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے پہلے ہی پورے کیمپس میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس میں تمام ہاسٹل، جامعہ کمیونٹی سنٹر، کینٹین، دکانیں، کافی ہا¶سز وغیرہ شامل ہیں۔رجسٹرار مسٹر اے پی صدیقی (آئی پی ایس) کے اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءنے جھاڑو کا استعمال کرتے ہوئے کیمپس میں صفائی مہم کا بھی آغاز کیا اور ڈسٹ بینوں میں کچرا جمع کرکے مثال قائم کیا۔وائس چانسلر نے این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروں پر مشتمل طلباءکے 7 گروپوں کو بھی روانہ کیا جو قریبی علاقوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی اور صفائی میں پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔یونیورسٹی کیمپس میں جن اشیاءپر پابندی عائد ہے، ان میں پلاسٹک کی بوتلیں، کپ، گلاسز اور دیگر اشیائ، پولی تھین بیگ اور 50 مائیکرون سے کم پلاسٹک کی اشیائ، پلیٹری، کپ، تنکے، وغیرہ سمیت کٹلری اور اسٹائروفوم سے بنی دیگر آرائشی اشیاءشامل ہیں، (تھرموکول) پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکم نامہ پر سختی سے عمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے تمام دفاتر کو آگاہ کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپے جرمانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں آج مہاتما گاندھی پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مہاتما گاندھی کی انگریزی اور اردو میں ڈاکٹر ایم اے انصاری کو لکھے گئے نایاب خطوط، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیوں اور چانسلر، زہرا انصاری ڈاکٹر ایم اے انصاری کی صاحبزادی، جنھیں گاندھی جی بیٹی کہا کرتے تھے نیز یونیورسٹی کے قیام کے دنوں میں یونیورسٹی سے وابستہ گاندھی جی سے متعلق متعدد نادر تصاویر اور کتابیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ نمائش 12 اکتوبر 2019 تک (چھٹیوں اور ہفتہ کے علاوہ) جاری رہے گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here