دہلی حکومت نے تعلیم پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے : عمران حسین

0
562
All kind of website designing

نئی دہلی ،18فروری(محمدارسلا ن خان):
اوکھلاکے جامعہ نگر واقع سید عابد حسین سینئر سکنڈری اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ اساتذہ کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کی گئی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران حسین نے کہاکہ دہلی حکومت تعلیم اور صحت پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ بچے خوب پڑھ لکھ کر والدین اور اسکول کا نام روشن کریں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس اسکول کے بچے بہت ہونہار اور محنتی ہیں ساتھ ہی اسٹاف کے لوگ بھی بڑی محنت سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ تعلیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی جس سے اسکول کا بھی نام ہوگا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here