کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی : عبدالواحد قریشی

0
614
All kind of website designing

نئی دہلی،16فروری(ارسلان خان):
دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کی تشہیر ی کمیٹی کا رکن بنائے جانے پرالحاج عبد الواحد قریشی نے پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی ، دہلی پردیس کی صدر شیلا دکشت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اسے میں پوری ایمانداری سے نبھاؤں گا اور پارٹی کی مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ انھوں نے کہاکہ ہم لوگ پہلے سے ہی پارٹی کی تشہیر اور مضبو ط کرنے کی سمت کام کرتے آرہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ عبدالواحد قریشی سالوں سے پارٹی کی تشہیرمیں لگے ہیں ۔ ہر موقع پر اشتہارات کے ذریعہ انھوں نے پارٹی کی تشہیر کی اور پوری دہلی میں جگہ جگہ اشتہارات کے ذریعہ انھوں نے پارٹی کو مضبو ط بنانے کی کوشش کی ہے،فیس بک اور واٹس پر بھی انھوں نے پارٹی کو مضبو ط کرنے کیلئے مہم چلا رکھی ہے۔ اسکے علاوہ پارٹی کے ہر پروگرام میں وہ سرگرم رہے ہیں۔ عبدالواحد کا کہنا ہے کہ پارٹی کو مزیدمضبوط کرنے کیلئے جو ہماری مہم چل رہی ہیں وہ سب جاری رہیں گی ۔ خاص طور سے دہلی میں پارٹی کو طاقتور بنانے کیلئے نوجوانوں کو بھی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here