سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس میں بھرتی

0
616
All kind of website designing

نئی دلی: دہلی اقلیتی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس میں کانسٹبل اور ڈرائیوروں کی بھرتی ہورہی ہے۔ یہ آسامیاں پورے ہندوستان میں ہندوستانی شہریت رکھنے والے مردوں کے لئے کھلی ہیں۔ دونوں پوسٹوں کے لئے صرف ایک درخواست آنلائن دینی ہے اور اس میں اپنی ترجیح ڈرائیور یا کانسٹبل کی بتانی ہے۔ یہ آسامیاں ۲۱ سے ۲۷ سال کے مردوں کے لئے ہیں۔ ان میں ایس سی /ایس ٹی اور او بی سی کے لئے بھی رزرویشن ہے۔ درخواست گذار کو کم از کم میٹرک یا اس کے مساوی سرٹیفکٹ کا حامل ہوناچاہئے۔ ڈرائیور کی درخواست دینے والے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ۳ سال کا ڈرائیونگ تجربہ بھی ضروری ہے۔ درخواست گذار کی لمبائی کم از کم ۱۶۷ سنٹی میٹر اور سینہ کم از کم ۸۰ سنٹی میٹر چوڑا ہونا چاہئے۔درخواست دینے کی آخری تاریخ ۱۹ مارچ ۲۰۱۸ ہے۔ مزید تفصیلات اور اونلائن درخواست کے لئے http://cisfrectt.inدیکھیں۔ صرف اونلائن درخواستیں قابل قبول ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here