قرولباغ کے گولڈن مومنٹس میں شاہ فیض اورعابدہ خان کی ولیمہ مسنون تقریب

0
210
All kind of website designing

 

نئی دہلی،2/نومبر(محمد ارسلان خان):پچھلی شب قرولباغ کے حکیم اجمل خان روڈ میں واقع گولڈن مومنٹس میں شاہ فیض(صاحبزاہ، مرحوم علی شیر) کے ہمراہ عابدہ خان(بیٹی،مرحوم اسماعیل خان) کی ولیمہ مسنون کی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی،جسمیں شہر کی معزز شخصیات وسماجی کارکنان نے دلہا دلہن کو نیک خواہشات اور پرخلوص دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پرسینئرسماجی خدمتگارالحاج سید محمداسلم قادری نے سبھی مہمانان کا استقبال کیااور شکریہ ادا کیا۔تقریب میں لذیذ وعمدہ کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوزہوئے،ساتھ ہی کافی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کر کے دلہادلہن کو مبارکباد پیش کی۔ اس پُرمسرت موقع پرسینئرجر نلسٹ محمد فرحان یحیٰ،سوشل ورکر محمد غفرا ن آفریدی،سید عادل حسین،محمد آصف خان،سیدشاہذیب،سیدگلشیر،سید عمران حسین،سیدمحمد اسعد سمیت دیگرنے بڑی تعداد میں موجودرہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here