رمشا انعم کے ہمراہ کامران قریشی کی نکاح مسنون تقریب منعقد

0
355
All kind of website designing

نئی دہلی،26/فروری(محمدارسلان خان):اندرلوک میں مقیم سینئر صحافی، معروف سماجی خدمتگاراور بہت سی سیاسی وسماجی تنظیموں سے وابستہ ڈاکٹر محمد فرقان انصاری کی صاحبزادی رمشا انعم کے ہمراہ کامران قریشی ولد محمد ارشاد احمدکی نکاح مسنون کی خوبصورت تقریب موتی نگر کے گولڈن رائل ہال(بینکویٹ ہال)میں منعقد کی گئی۔ اس پُر مسرت موقع پر دلہادلہن کو مبارکباد دینے کیلئے معروف سماجی وسیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کرکے نیک خواہشات پیش کیں اور تحائف بھی پیش کئے۔اس خوشی کے موقع پرڈاکٹرفرقان انصاری نے تمام آئے مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے شر کت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ نکاح کی اس شاندار تقریب میں لذیذوذائقہ دار کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ومحظوظ ہوئے۔ دلہا دلہن کومبارکباداورنئی زندگی کے آغاز پرنیک تمناؤں کااظہار اورپُر خلوص دعاؤں سے نوازنے والوں میں صدر بازار کے ایم ایل اے سومدت شرما،سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر،مرغا ومچھلی منڈی (دہلی سرکار)کے چیئر مین الحاج بھائی مہربان قریشی، عرس کمیٹی کے صدرایف.آئی اسماعیلی، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ذاکر خان منصوری،کو نسلر سنجے شرما،سماجی کارکن ڈاکٹر محمدفہیم بیگ،مو من کا نفرنس دہلی کے سیکریٹرل جنرل محمد شاکر انصاری، عالمی امن کمیٹی کے قومی صدرماسٹرزاہدحسین، جر نلسٹ محمد غفران آفریدی،سوشل ورکرناصر علی انصاری سمیت مختلف شعبہہ ہائے زندگی سے وابستہ معزز افراد بڑی تعدادمیں موجودتھیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here