ویمنس پالی ٹیکنک کے ملازمین کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام

0
586
Non teaching staff receiving IT training
Non teaching staff receiving IT training : AMU
All kind of website designing
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ویمنس پالی ٹیکنک کے ٹریننگ و پلیسمنٹ سیل نے پالی ٹیکنک کے غیرتدریسی ملازمین کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں انھیں ورڈ پروسیسنگ، اسپریڈ شیٹ اپلی کیشن اور مختلف خدمات کے لئے سرکاری پورٹلوں کے استعمال کے طور طریقے بتائے گئے۔ افتتاحی پروگرام میں ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کہاکہ اس ٹریننگ سے ملازمین اپنے کام خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں گے اور ان کی لیاقت و کارکردگی بہتر ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے مبادیات کا علم آج کے دور کی اولین ضرورتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ پروگرام کوآرڈنیٹر مسٹر طارق احمد نے کہاکہ دفتری و تنظیمی کامیابی کے لئے آئی ٹی کی جانکاری لازم ہے اور عملی تجربہ سے تکنیکی ہنرمیں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں کمپیوٹر اور الیکٹرانکس انجینئرنگ سیکشن کے اساتذہ نے الگ الگ سیشن میں شرکاء کو اپنی مہارت سے مستفید کیا۔ سیدہ شیرہ معین نے ورڈ پروسیسنگ اور اسپریڈ شیٹ اپلی کیشن، عمرہ مریم نے ویب براؤزنگ، اور عاطفہ عقیل نے پرزنٹیشن تیار کرنے کے موضوع پر اظہار خیال کیا، جب کہ اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر طارق احمد نے سرکاری ویب سائٹوں سے معلومات کے حصول کے بارے میں بتایا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here